فائرئنگ میں زخمی گوئندکوکلوار کی حالت مستحکم‘ پولس نے ایک مشتبہ شخص کوتلاش کرلیا؟

ناندیڑ:18اگست ۔(ورق تازہ نیوز)کل شب ائیر ایمبولنس کے ذریعہ ممبئی منتقل کئے گئے کانگریس کے سابقہ کارپوریٹر گوئند کوکلوار کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے البتہ اُن کا آپریشن آج نہیں ہوسکا لیکن ڈاکٹر کے مطابق انکی صحت بہتر ہے ۔

دریں اثناءمعتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اتوارہ پولس نے ایک مشتبہ شخص کی نشاندہی کردی ہے جو اس حملہ میں ملوث ہے تاہم حملہ کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہے۔

کل شام کے وقت گوئند کوکلوار چوپالہ میں واقع اپنے دفتر کے سامنے گاڑی کے پاس کھڑے ہوئے تھے اس وقت پیچھے سے اُن پرحملہ آورں نے فائر کردیا اور گولی انکے سر سے تھوڑا نیچے گردن کے پاس پیوست ہوگئی جس کے بعد وہ زمین پرگر گئے ۔اسکے بعد ناندیڑ کے گوبل اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے علاج کرنے کے بعد ممبئی منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔

سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو چوہان بھی یہاں پہنچ گئے اور ائیر ایمبولنس کاانتظام کیااور شب ساڑھے دس بجے ائیر ایمبولنس سے کوکلوار کو ممبئی منتقل کیاگیا ۔آج انکی صحت کی معلومات لی گئی ۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ حالت مستحکم ہے البتہ اُن کا آپریشن ملتوی کردیاگیا ۔تمام طبی سہولیات مکمل ہونے کے بعد کل 19اگست کوآپریشن ہوگا ۔پولس کو درج اپنے بیان میں کوکلوارنے کہا کہ انھوں نے حملہ آورں کونہیں دیکھا کیونکہ ان پر پیچھے سے حملہ کیاگیا تھا ۔جبکہ اُنکے دفتر کے موجود افراد نے بھی حملہ آوورں کو نہیں دیکھا۔اسلئے پولس کے سامنے ملزمین کی تلاش بڑا چیلنج ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading