غیر قانونی فنڈنگ، حافظ سعید کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا

غیر قانونی فنڈنگ، حافظ سعید کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا

لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جماعت الدعوہ کے دوسرے رہنماؤں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو بھی ساڑھے 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے جب کہ حافظ عبدالرحمان مکی کو چھے ماہ قید کی سزا دی گئی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ غیرقانونی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو دو مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ ملزمین کے خلاف مقدمات انسداد دشہت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) نے درج کیے تھے۔ واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading