غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں نے جے ای ای-نیٹ کے انعقاد کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئي) غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے دور میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلہ امتحانات جے ای ای اور نیٹ منعقد کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین، ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیریک او برائن اور مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ادے سامنت نے جمعہ کے روز یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ امتحانات کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کی مخالفت اس بات پر ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے طلبہ کی حفاظت اور ان کی آمد و رفت کی سہولت کو خاطر میں لائے بغیر عجلت میں یہ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان امتحانات میں ملک کے 25 لاکھ بچوں کی شرکت متوقع ہے اور جس طرح سے ان کے انعقاد کا بندوبست کیا گیا ہے اس سے یہ واضح ہے کہ طلبہ کے مسائل اور سلامتی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لئے بار بار بچوں کے داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے اعداد و شمار دے رہی ہے اور یہ حکومت کی غلط فہمی ہے۔ مسٹر ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ یہ 25 لاکھ طلبہ کی زندگیوں کا سوال ہے اور اس معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دوروز قبل سات ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کی تھیں، جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش سنگھ بگھیل، وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ، پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی، مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین شریک ہوئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading