نئی دہلی۲ اگست 2019
آج ابھی بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا یوسف خاں قاسمی ناظم جمعۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع صاف تھا، سبھی لوگوں نے چاند دیکھا اس کے علاوہ پھلواری شریف پٹنہ، ناہل غازی آباد، دلہو پور ، بلرام پور اور بہار و یوپی کے دیگر متعدد علاقوں سے رویت عام کی متعدد معتبر اطلاعات موصول ہوئیں۔
اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ3 اگست بروز سنیچر ذی الحجہ 1440 ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔ نماز عیدالاضحیٰ ان شاء اللہ 12 اگست 2019 بروز پیر کو ادا کی جائے گی ۔