عمان کے سلطان قابو س کا انتقالِ۔مہر بند لفافے میں وصیت نامہ چھوڑا

خلیجی ملک عمان پر پچاس سال تک حکمرانی کرنے والے سلطان قابو س (Qaboos bin Said al Said) کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ اُناسی برس کے تھے ۔عمان کے سرکاری میڈیا نے آج صبح یہ خبر دی ہے۔ تاہم سلطان قابوس بن سعید کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمان کا قومی پرچم چالیس دن تک سرنگوں رہے گا

خلیجی ملک عمان پر پچاس سال تک حکمرانی کرنے والے سلطان قابو س (Qaboos bin Said al Said) کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ اُناسی برس کے تھے ۔عمان کے سرکاری میڈیا نے آج صبح یہ خبر دی ہے۔ تاہم سلطان قابوس بن سعید کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمان کا قومی پرچم چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔ عمان کا شاہی خاندان سلطان قابوس کا جا نشین طے کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سلطان قابو س نے مہر بند لفافے میں اپنا وصیت نامہ چھوڑا ہے۔ خلیجی ممالک کے خطے میں لمبے عرصے تک حکمرانی کا ریکارڈ رکھنے والے قابو س کچھ عرصے سے علیل تھے ۔اپنے والد سے بغاوت کرتے ہوئے سن اُنیس سو ستر سے قابو س نے عمان میں حکومتی امور کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔ عمان کو جدید طرز پر ترقی سے ہم آہنگ کرنے میں سلطان قابو س کا کردار اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ ہمسایہ عرب ممالک ، مسلم دنیا اور اسرائیل کے ساتھ بھی قابوس نے دوستانہ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں سے سلطان قابوس کے تعلقات کافی بہتر رہے ہیں۔ ایران جوہری معاہدہ کرنے میں سلطان قابو س کے رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading