جلگاؤں ٢٨ ِجولائی (سعیدپٹیل کےذریعے ) گذشتہ جمعہ اور سنیچر ان دو دنوں کے دوران جلگاؤں ،دھولیہ اور نندوربار علاقہ خاندیش کے ان اضلاع میں ہوئ موسلادھاربارش سے خریف کی فصل کو نئ زندگی ملنےسے کسانوں نےاطمینان کی سانس لی۔جلگاؤں ضلع میں ٢٢٠ ِملی لیٹر یعنی مجموعی طور پر ٣٣ ِ فی صد بارش ہونے کی ذرائع سے ملی خبر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے۔ضلع میں کی جامنیر اور ایرنڈول ان تحصیلوں میں ٤٠ ِ فی صد تک بارش درج کی گئ ہے۔جامنیر تعلقہ کے تونڈاپور اس دیہات کا دھرن پورا بھر چکا ہے۔جبکہ ھتنور دھرن کے آٹھ دروازے کھول دۓگۓ ہیں۔ خریف کی فصل کو جو نقصان کے خطرے کا اندیشہ تھا رحمت باراں کےنزول سے ٹل گیاہے اور فصل کو نئ زندگی مل گئ ہے۔ضلع دھولیہ اور نندوربار کے کئ تعلقوں میں بھی گذشتہ دو دنوں کےدوران اطمینان بخش بارش ہونے کی اطلاع ہے۔دھولیہ ضلع میں مجموعی طور پر ٤٣ ِ فی صد اور نندوربار ضلع میں مجموعی طور پر ٤١ ِفی صد بارش درج کی گئ ہے۔