عالمی کپ: ٹیم انڈیا نے ونڈیز کو دیا 269 رنوں کا ہدف
مانچسٹر: ہندوستان نے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 269 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ہندوستان کے لئے وراٹ کوہلی نے 82 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 72 رن جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے نابعد 56 رنوں کا تعاون کر کے ٹیم کو 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 268 رنوں تک پہنچایا۔
اس کے علاوہ لوکیش راہل نے 48 اور ہاردک پانڈیا نے 46 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے کیمر روچ نے تین جبکہ شیلڈن کوٹریل اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
Innings Break#TeamIndia post a total of 268/7 on board. Over to the bowlers now ?#CWC19 pic.twitter.com/TIMYKSks7u
— BCCI (@BCCI) June 27, 2019
ونڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اسکور 250 درنوں کے پار، ساتواں کھلاڑی آؤٹ
ٹیم انڈیا نے محمد شامی کے طور پر اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہیں شیلڈن کوٹریل نے وکٹ کیپر ہوپ کے ہاتھوں صفر کے نجی اسکور پر کیچ آؤٹ کراکر پویلین کی راہ دکھائی۔
فی الحال 49 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور آخری اوور میں دھونی زیادہ سے زیادہ رن لینے کی کوشش کریں گے۔
ٹیم انڈیا کے 200 رن مکمل
ٹیم انڈیا نے 42 اوور کے بعد 5 وکٹ کے نقصان پر اسکور 200 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ کریز پر دھونی 25 جبکہ پانڈیا 24 رن بنا کر موجود ہیں۔
فی الحال 44 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور ہندوستانی ٹیم کا اسکور 214/5 ہے۔
The 200 comes up for India in 42 overs! Can MS Dhoni and Hardik Pandya provide a ? finish?#CWC19 | #WIvIND | #MenInMaroon | #TeamIndia pic.twitter.com/q5BTGG9L6m
— ICC (@ICC) June 27, 2019
کپتان وراٹ کوہلی بھی 72 رن بنا کر آؤٹ، 39 اوور کے بعد اسکور 184/5
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری ہندوستانی ٹیم نے 200 رن سے قبل ہی 5 وکٹ کھو دئے ہیں۔ پانچویں وکٹ کے طور پر کپتان وراٹ کوہلی 72 رن بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر متبادل کھلاڑی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ کے دوران 8 چوکے لگائے۔
فی الحال 40 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر ہاردک پانڈیا میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے بلے باز دھونی 18 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
کیدار جادھو کے طور پر ٹیم انڈیا کو چوتھا نقصان، 29 اوور میں اسکور 140
کیدار جادھو کے طور پر ٹیم انڈیا نے اپنا چوتھا وکٹ کھو دیا ہے۔ جادھو نے محض 7 رن کا تعاون کیا اور کیمر روچ کی گیند پر وکٹ کیپر شائی ہوپ نے انہیں کیچ کیا۔
فی الحال 30 اوور کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 148 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر دھونی میدان پر پہنچے ہیں اور 5 رن بنا چکے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی 53 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
وجے شنکر 14 رن بنا کر آؤٹ، 28 اوور میں اسکور 135/3
ٹیم انڈیا نے اپنا تیسرا وکٹ وجے شنکر (14 رن) کے طور پر کھویا۔ انہیں 126 کے مجموعی اسکور پر کیمر روچ نے وکٹ کیپر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
فی الحال 28 اوور ختم ہونے کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 135 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کیدار جادھو میدان پر پہنچے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے 55 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
ٹیم انڈیا کے 100 رن مکمل
راہل 48 رن بنا کر آؤٹ، 21 اوور میں اسکور 98/2
ٹیم انڈیا نے اپنا دوسرا وکٹ 98 رن کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ کے ایل راہل کو 48 کے نجی اسکور پر کپتان جیسن ہولڈر نے بولڈ کر کے پوہلین کی راہ دکھائی۔
فی الحال 21 اوور کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 98 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر وجے شنکر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ کپتان ورارٹ کوہلی 30 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ٹیم انڈیا کو پہلا نقصان، 15 اوور کے بعد اسکور 67 رن
فی الحال 15 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رن ہے۔ کے ایل راہل 26 رن بنا کر جبکہ وراٹ کوہلی 21 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Manchester or India? #TeamIndia #CWC19 pic.twitter.com/xM0mZah73V
— BCCI (@BCCI) June 27, 2019
عالمی کپ: ٹیم انڈیا کو پہلا نقصان، 10 اوور کے بعد اسکور 47 رن
روہت شرما کے جلد ہی 18 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی اننگ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہے۔ کے ایل راہل 20 رن بنا کر جبکہ وراٹ کوہلی 7 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا، روہت 18 رن بنا کر آؤٹ
ٹیم انڈیا نے 29 رن کے مجموعی اسکور پر روہت شرما کے بطور اپنا پہلا کھلاڑی کھو دیا ہے۔ کیمر روچ کی گیند پر انہیں وکٹ کیپر شائی ہوپ نے کیچ کیا۔
فی الحال 7 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز کے ایل راہل 11 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
?v ??
WICKET to @KemarAJR
R. Sharma goes to catch by @shaidhope
IND 29/1 (6 overs)#WIvIND #MenInMaroon #CWC19 pic.twitter.com/dLglvfkBRq— Windies Cricket (@windiescricket) June 27, 2019
عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی ٹیم ابھی تک ناقابل تسخیر رہی ہے اور اسی سلسلہ کو وہ اس میچ میں بھی برقرار رکھنا چاہے گی۔
ہندوستان نے ابھی تک کھیلے اپنے پانچ میں سے 4 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم انڈیا کے 9 پوائنٹس ہیں اور 10 ٹیموں کی فہرست میں وہ تیسرے مقام پر قابض ہے۔
دوسری طرف ویسٹ انڈیز کا یہ ساتواں میچ ہے، جن میں سے ایک میچ میں اسے جیت جبکہ چار میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ وینڈیز کے کھاتے میں 3 پوئنٹس ہیں اور فہرست میں وہ آٹھویں مقام پر موجود ہے۔
اس میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز نے سین لیوس کی جگہ سنیل امبریش اور ایشلے نرس کی جگہ فبئن ایلن کو موقع دیا ہے۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، جسپریت بمراہ، یجویندر چہل، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر) کیدار جادھو، ہاردک پانڈیا، لوکیش راہل، محمد شامی، وجے شنکر، روہت شرما، کلدیپ یادو۔
ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، سنیل امبریش، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، نکولس پورن، شمرون ہیٹ مائر، فبئن ایلن، کارلوس بریتھویٹ، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھامس۔
Both teams are well stacked as we gear up for the game in Manchester ??? #TeamIndia #WIvIND #CWC19 pic.twitter.com/dTohPo3ax1
— BCCI (@BCCI) June 27, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
