عالمی کپ LIVE: نبی نے افغانستان کو دلائی دوسری کامیابی، راہل 30 رن پر آؤٹ

ٹیم انڈیا کا اسکور 17 اوور میں 73 رن

دو وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم انڈیا نے 17 اوور کے بعد 72 رن اسکور کر لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 35 کے جبکہ وجے شنکر 4 کے نجی اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ہندوستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما (ایک رن) اور کے ایل راہل (30) ہیں۔ افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

نبی نے افغانستان کو دلائی دوسری کامیابی، راہل 30 رن پر آؤٹ

بے حد مضبوط ٹیم انڈیا کے سامنے افغانستان کے گیندباز شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ افغان گیند باز محمد نبی نے کے ایل راہل کے طور پر ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ راہل نے 53 گیندوں کا سامنا کر کے محض 30 رنوں کا تعاون کیا۔

فی الحال 15 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 66 رن ہے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد وجے شنکر نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی 32 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد بعد ٹیم انڈیا کی محتاط بلے بازی

ٹیم انڈیا کا پہلا وکٹ 7 کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر گر جانے کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے اننگ کو سنبھالا ہے۔

فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رن ہے۔ راہل اور کوہلی دونوں 20-20 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ہندوستان کو پہلا جھٹکا، روہت شرما ایک رن بنا کر آؤٹ

مجیب الرحمان نے میچ کے پانچویں اوور میں افغانستان کو اہم کامیابی دلا دی، انہوں نے روہت شرما کو محض ایک رن پر بولڈ آؤٹ کر دیا۔ فی الحان سلامی بلے باز کے ایل راہل 16 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے ہیں۔

فی الحال 6 اوور کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 18 رن ہے۔

عالمی کپ LIVE: ہندوستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہندوستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کے لئے ٹیم انڈیا میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ چوٹل تیز گیندباز بھونیشور کمار کے مقام پر محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر افغانستان نے نور علی زادران اور دولت زادرات کے مقام پر حضرت اللہ زازئی اور آفتاب عالم کو موقع دیا ہے۔ یہ ہندوستان کا پانچواں میچ ہے اور وہ سات پوائنٹ کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ ہندوستان نے تین میچ جیتے ہیں جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

دوسری طرف، افغان ٹیم کا یہ چھٹا میچ ہے۔ اسے اب تک کھیلے گئے تمام پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سیمی فائل کی ریس سے باہر ہو چکی ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، کیدار جادھو، وجے شنکر، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا اور محمد شامی۔

افغانستان: رحمت شاہ، حضرت اللہ زازئی، نجیب اللہ زادران، ہشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، اکرام علی (وکٹ کیپر)، گلبدین نائب (کپتان)، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading