ثاقب الحسن کے طور پر پانچواں نقصان، مشکل میں بنگلہ دیش
ثاقب الحسن کے طور پر بنگلہ دیش نے پنا پانچواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ثاقب نے اس میچ میں بھی نصف سنچری بنائی اور 64 کے اسکور پر شاہین افریدی کا شکار ہو کر پویلین واپس لوٹے۔ اس میچ میں یہ شاہین آفریدی کا تیسرا وکٹ تھا۔
عالمی کپ 2019: لٹن داس بھی آؤٹ، بنگلہ دیش کو چوتھا نقصان
بنگلہ دیش نے لٹن داس کے طور پر اپنا چوتھا وکٹ کھو دیا ہے۔ داس نے 32 رنوں کا تعاون کیا اور شاہین آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔
فی الحال 29 اوور ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر 139 رن بنا لئے ہیں۔
عالمی کپ: بنگلہ دیش کو تیسرا نقصان، مشفق الرحیم 16 رن بنا کر آؤٹ
بنگلہ دیش نے 78 کے مجموعی اسکور پر مشفق الرحیم کے بطور اپنا تیسرا وکٹ کھو دیا ہے۔ مشفق نے 16 رنوں کا تعاون کیا اور وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔
فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 86 رن ہے۔ ثاقب الحسن 34 رن بنا کر جبکہ لٹن داس 4 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
عالمی کپ: 316 رونوں کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو دوسرا نقصان، تمیم اقبال آؤٹ
بنگلہ دیش نے 48 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال کے بطور اپنا دوسرا وکٹ کھو دیا ہے۔ سلامی بلے باز تمیم نے محض 8 رنوں کا تعاون کیا اور شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹے۔
فی الحال 12 اوور کا کھیل ختم ہو چکا ہے اور بنگلہ دیش کا اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 57 رن ہے۔ کریز پر ثاقب الحسن 19 رن بنا کر جبکہ مشفق الرحیم 8 رن بنا کر موجود ہیں۔
عالمی کپ: 316 رونوں کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو پہلا نقصان، سرکار 22 رن بنا کر آؤٹ
پاکستان کی طرف سے رکھے گئے 316 رن کے ہدف کے جواب میں کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے سومیا سرکار کے طور پر اپنا پہلا وکٹ 26 رن کے مجموعی اسکور پر کھو دیا ہے۔ سومیا سرکار نے 22 گیندوں میں 22 رن بنائے اور انہیں محمد عامر نے فخر الزماں کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنا شکار بنایا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے دیا 316 رن کا ہدف
پاکستان نے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے 316 رن کا ہدف رکھا ہے۔ پاکستان کو اگر سیمی فائنل میں کھیلنا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 8 رن سے کم کے اسکور پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
لارڈز کے میدان پر کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے لئے امام الحق نے سنچری اور بابر اعظم نے نصف سنچری (96 رن) بنائی اور ٹیم کو 50 اووروں میں 315 رنوں تک پہنچایا۔
امام الحق نے 100 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 100 رن بنائے۔ جبکہ بابر اعظم نے 98 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں کی مدد سے 96 رن کی اننگ کھیلی۔
ادھر، مستفیض الرحمان نے بنگلہ دیش کے لئے 5 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد سیف الدین نے تین وکٹ حاصل کئے۔
پاکستان نے 289 کے اسکور پر 7 وکٹ کھو دئے
پاکستان نے 288 کے اسکور پر 6 وکٹ کھو دئے
عالمی کپ 2019: پاکستان نے 257 کے اسکور پر 5 وکٹ کھو دئے
پاکستان نے اپنا پانچواں وکٹ حارث سہیل کے طور پر کھویا، انہوں نے 6 رنوں کا تعاون کیا۔ حارث مستفیض الرحمان کی گیند پر سومیا سرکار نے کیچ کیا۔
فی الحال 44 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 256 رن ہے۔ کریز پر عماد وسیم اور سرفراز احمد موجود ہیں۔
پاکستان کا اسکور 250 رن کے پار
43.1 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 252 رن بنا کر پاکستان نے اپنا اسکور 250 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان
امام الحق کے بعد محمد حفیظ کے طور پر پاکستان کو چوتھا جھٹکا لگا، حفیظ نے 27 رنوں کا تعاون کیا اور مہندی حسن کی گیند پر ثاقب الحسن نے ان کا کیچ لپکا۔
فی الحال 43 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 248 رن ہے۔ کریز پر حارث سہیل اور عماد وسیم موجود ہیں۔
امام الحق سنچری بنا کر آؤٹ، پاکستان بڑے اسکور کی طرف گامزن
پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور 250 کے نزدیک پہنچا دیا ہے جبکہ امام الحق اپنی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ امام الحق نے 99 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 7 چوکے لگائے۔ وہ مستفیض الرحمان کی گیند پر عجیب و غریب طریقہ سے ہٹ وکٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
امام الحق کم عمر ترین پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے عالمی کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
فی الحال 42 اوور ختم ہو چکے ہیں اور پاکستان کا مجموعی اسکور 246 رن ہے۔ محمد حفیظ 26 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر حارث سہیل میدان پر پہنچے ہیں۔
پاکستان کی زبردست بلے بازی، اسکور 200 رن کے پار
آئی سی سی عالمی کپ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کا مجموعی اسکور 200 رن کے پار جا چکا ہے۔
فی الحال 36 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 204 رن ہے۔ امام الحق 79 جبکہ محمد حفیظ 8 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بابر اعظم 96 رن بنا کر آؤٹ، پاکستان کو دوسرا نقصان
بابر اعظم کے طور پر پاکستان کو دوسرا جھٹکا لگ چکا ہے۔ انہیں 96 کے نجی اسکور پر سیف الدین نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیجا۔
فی الحال 32 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 180 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر محمد حفیظ میدان پر پہنچے ہیں جبکہ امام الحق 64 رن پر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کا اسکور 150 رن کے پار
پاکستانی بلے بازوں نے 25 اوور کے بعد زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے اور مجموعی اسکور کو 150 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔
فی الحال 30 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 163 رن ہے۔ بابر اعظم 86 رن بنا کر جبکہ امام الحق 57 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بابر اعظم اور امام الحق کی نصف سنچریاں مکمل
بابر اعظم کے بعد امام الحق نے بھی اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے سنچری مکمل کرنے کے لئے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگ کے دوران 5 چوکے لگائے۔
فی الحال 27 اوور ختم ہو چکے ہیں اور پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 137 رن ہے۔ بابر اعظم 66 رن بنا کر جبکہ امام الحق 52 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بابر اعظم کی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 100 رن کے پار
ایک وکٹ گر جانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے سنبھل کر بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 100 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔ ون ڈاؤن پر بلے بازی کرنے کے لئے آئے بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ جبکہ سلامی بلے باز امام الحق ان کا بہتر ساتھ دے رہے ہیں۔
فی الحال 23 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 108 رن ہے۔ بابر اعظم 52 رن بنا کر جبکہ امام الحق 37 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ایک وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کی تحمل بھری بیٹنگ، اسکور 80 کے پار
پہلا وکٹ 23 کے اسکور پر گرنے کے بعد پاکستانی بلے باز تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اسکور کو 80 کے پار لے گئے ہیں۔ امام الحق 28 رن بنا کر جبکہ بابر اعظم 38 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
فی الحال 18 اوور مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رن بنا لئے ہیں۔
پاکستان کو پہلا نقصان، فخر الزماں 13 رن بنا کر آؤٹ
فخر الزماں کے طور پر پاکستان کا پہلا وکٹ گر گیا ہے۔ انہیں 13 کے نجی اسکور پر محمد سیف الدین نے مہدی حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پویلین واپس بھیجا۔
فی الحال 8 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رن ہے۔
عالمی کپ 2019: پاکستان نے 7 اوور میں بنائے 23 رن
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے 7 اوور میں 23 رن بنا لئے ہیں۔ سلامی بلے باز امام الحق 10 رن بنا کر اور فخر الزماں 13 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
عالمی کپ 2019: پاکستان نے ٹاس جیت لیا، پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لندن: پاکستان نے لارڈس کے کرکٹ میدان پر جاری آئی سی سی عالمی کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں ٹیموں کا آخری میچ ہے۔ بنگلہ دیش اس میچ کے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کے سامنے اتنا مشکل ترین ہدف ہے کہ اس کے بھی اس میچ کے بعد باہر ہونے کے پورے امکانات ہیں۔
اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کو 316 رنوں سے ہرا دیا تو وہ نیوزی لینڈ کو پیچھے کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
ٹیمیں:
پاکستان: سرفراز احمد (کپتان/وکٹ کیپر)، فخر الزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، وہاب ریاض، محمد عامر۔
بنگلہ دیش: مشرف مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مستفیض الرحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، محمود اللہ، محدق حسین، ثابق الحسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مشفق الرحمان (وکٹ کیپر)۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
