
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دیا 242 رنوں کا ہدف
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر جاری ہے، نیوزی لیند نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 241 رن بنائے ہیں۔ انگلینڈ کو عالمی کپ کا فائنل مقابلہ جیتنے کے لئے 242 رن بنانے ہیں۔
نیوزی لینڈ کو لگا ساتواں جھٹکا، 47 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ٹام لاتھم
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے، 47 رن بنا کر ٹام لاٹھم آؤٹ ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کو لگا چھٹا جھٹکا، 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے کولن
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے، 16 رن بنا کر کولن آؤٹ ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 45 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے ہیں
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ نے 45 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 37 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بنائے 155 رنز
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ نے 37 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا لئے ہیں، جیمز نشام 11 رنز اور ٹام لاتھم 17 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کو لگا چوتھا جھٹکا، راس ٹیلر 15 رنز بنا کر آؤٹ
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا لگا ہے، راس ٹیلر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 33 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ نے 33 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لئے ہیں، ٹیلر 15 رنز اور ٹام لاتھم 11 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان، ولیمسن 30 بنا کر آؤٹ
نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے طور پر دوسرا وکٹ کھو دیا ہے۔ ولیمسن نے 30 رنوں کا تعاون کیا اور لیام پلکیٹ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے جوس بٹلر کے ہاتھوں لپکے گئے۔
فی الحال 24 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 108 رن ہے۔ کریز پر سلامی بلے باز ہینری نکولس 48 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ روس ٹیلر نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں اور وہ 3 رن کا تعاون کر چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکور 10 اوور کے بعد 33 رن
آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل مقابلہ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے محتاط شروعات کی ہے۔ پہلا پاور پلے (10 اوور) ختم ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رن بنا لئے ہیں۔
سلامی بلے بازی ہینری نکولس 10 رن بنا کر جبکہ کپتان کین ولیمسن ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کو واحد کامیابی کرس ووکس نے گلائی ہے جنہوں نے سلامی بلے باز مارٹل گپٹل کو 19 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کو پہلی کامیابی، گپٹل 19 رن بنا کر آؤٹ
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو اننگ کے ساتویں اوور میں مارٹن گپٹل کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ انہیں کرس ووکس نے 19 کے نجی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیجا۔
فی الحال نیوزی لینڈ کا اسکور 7 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رن ہے۔ سلامی بلے باز ہینری نکولس 8 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن نئے کھلاڑی کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔
عالمی کپ فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لندن: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے تاریخی لارڈز کے میدان پر آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس میچ کے لئے دونوں ہی ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بارش کے بعد میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔
فائنل میں مد مقابل دونوں ہی ٹیموں نے ابھی تک ایک بھی بار عالمی کپ کا خطاب اپنے نام نہیں کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے جبکہ نیوزی لینڈ لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں کھیل رہی ہے۔
گذشتہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو مات دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو ہرایا تھا۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
انگلینڈ: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولس ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، لاکی فرگیوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔
We had a spot of rain in the morning, but the skies have cleared up now ?️
Here’s hoping we don’t need these for the rest of the day! #CWC19 pic.twitter.com/A1QmNt0OCA
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 14, 2019
Our match officials for today ? #WeAreEngland | #CWC19 | #BackTheBlackCaps pic.twitter.com/TZCi8O1kMZ
— ICC (@ICC) July 14, 2019
A bunch of superstars on both sides. Who do you think will emerge as today’s top performer? ? #BackTheBlackCaps | #WeAreEngland pic.twitter.com/WwHtV2Fdou
— ICC (@ICC) July 14, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-