ممبئی : 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے سے ہر کوئی غصے میں ہے ۔ ملک کی عوام سے لے کر بالی وڈ سٹارز تک اس کی مذمت کررہے ہیں ۔ اس دہشت گردانہ حملے کی مخالفت کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز میں پاکستانی فنکاروں پر پوری طرح سے پابندی لگا دی ہے ۔
دہشت گردانہ حملے کے بعد میوزک کمپنی ٹی سیریز نے وہ سبھی گانے ہٹا دئیے ہیں جن کو پاکستانی گلوکاروں نے گایا تھا ۔ اس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کا نام بھی شامل ہے ۔ وہیں اب سلمان نے بھی اپنی مخالفت ظاہر کرتے ہوئے ان کی فلم سے عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا ہٹا دیا ہے ۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق سلمان نے فلم نوٹ بک کے ڈائریکٹر کو حکم دیتے ہوئے گانا ہٹانے کیلئے کہا ہے ۔ بتا دیں کہ یہ فلم سلمان کے پروڈکشن ہاؤس میں بن رہی ہے ۔ خبر کے مطابق فلم میکرز پھر سے اس گانے کو ریکارڈ کریں گے اور ایک سے دو دنوں تک یہ کام پورا بھی ہو جائے گا ۔
#SalmanKhan #AtifAslam #Songs #TSeries