ممبرامیں بھی پہاڑی علاقے میں خوف وہراس،احتیاطاًبچّوں کاتنہانکلنادشوار
ویڈیو
تھانے:(ظفر اللہ خان)تھانے کے گنجان آبادی میں معروف ومصروف ترین کاروباری ٹھکانے کورم مال کے سی سی ٹی وی میں ایک تیندوے کی چہل قدمی کاویڈیوجونہی وائرل ہواتوتھانے کیساتھ ممبراکوسہ کے پہاڑی علاقے میں رہنے والے اکثرو بیشترباشندوں میں بھی سنسنی پھیل گئی،ذرائع کے مطابق تھانے کے ستکارہوٹل کے قریب واقع کورم مال کے سی سی ٹی وی میں رات کے وقت تیندوامال میں چہل قدمی کرتانظرآیا،لہٰذامال میں انتظامی امورپرمامورعملے نے مقامی پولیس،بلدیاتی انتظامیہ اورمحکمۂ جنگلات سے ماہرین کوتیندوے کوپکڑنے کےلئے بلوالیا،
محکمۂ جنگلات کے ماہرین نے کافی تگ ودوکے بعدتیندوے کوپکڑکربوریولی کے سنجے گاندھی جنگلات،بمعروف نیشنل پارک میں چھوڑدیا،محکمۂ جنگلات کے مطابق یہ تیندواشکار کی تلاش میں جنگلوں سے نکل کرآبادی میں آن پہنچااورغالباًدن بھرستکارہوٹل کے پارکنگ میں چھپارہااوررات کے وقت شکارکی تلاش میں کورم مال پہنچ گیاہوگا،بحرحال مقامی لوگ یہ سوچ کرحیران ہیں کہ کورم مال سے جنگلات کافی دورہیں،اتنی لمبی مسافت طئے کرکے تیندوایہاں تک کیونکرپہنچاہے،واضح رہے تھانے اورملنڈچیک ناکے کابہت ساعلاقہ سنجے گاندھی نیشنل پارک سے متّصل ہے،بعض معماروں نے توجنگلوں میں گھُس پیٹھ کرکے عمارتیں بنادیں ہیں،مذکورہ علاقوں میںماضئ قریب میں بھی تیندوے نے کافی انسانوں کونقصان پہنچایاتھا،اب اس بارجنگل سے کافی دوروحشی درندے کی آمدسے لوگ ہراساں ہیں،وہیں پہاڑیوں کے دامن میں آبادکوسہ ممبراشہرمیں بعض لوگوں کے موبائیل پرویڈیوجب وائرل ہواتوعلاقے میں خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی.
اورحسّاس والدین نے اپنے بچّوں کاتنہاگھرسے نکلنامنع فرمادیا،دراصل ممبراکوسہ کے پہاڑیوں میں پھیلے جنگلات میں بھی وحشی درندوں کوکافی لوگوں نے دیکھاہے اوربعض نے افواہ پھیلاکرسنسنی پھیلائی تھی اسی لئے ویڈیودیکھنے کے بعد پہاڑکے دامن میں بسی بستیوں میں بسے بعض والدین میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے،حالانکہ کوسہ کاایک اسکول جنگلات سے متّصل زمین پربے خوف چل رہاہے انہوں نے کبھی کسی وحشی درندے کو دیکھنے کادعوہ نہیں کیا۔