دکشن کنڑ: 11ماہ کے بچے کی ماں نے اپنے گھر سے فرار ہو کر پٹور میں اپنے عاشق سے ملنے مفت بس سفر کی سہولت سے استفادہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس کے معاشقہ کا علم ہونے پر اس کے گھر والوں نے اس کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی تھی اور اسے رقم اور موبائیل فون سے بھی محروم کردیا تھا۔
ہبلی کی خاتون کو ایک مقامی لڑکے سے عشق ہوگیا جو پٹور میں مزدور ہے۔ اس کے خاندان نے اس رشتہ کی مخالفت کی اور اس کی شادی دوسرے شخص سے کردی۔زچگی کے لیے اسے مائیکے بھیجا گیا۔ شادی کے باوجود عاشق کے ساتھ اس کا رشتہ جاری رہا۔ عاشق نے اسے مل کر نئی زندگی شروع کرنے پٹور بلایا تھا۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایک پیسہ بھی نہیں تھا۔ تاہم جیسے ہی مفت سفر کی اسکیم کا اعلان ہوا،13/ جون کو وہ اپنے شیرخوار کو گھر پر چھوڑ کر سرکاری بس میں مفت سفر کے ذریعہ اپنے عاشق کے پاس پہنچ گئی۔