
ممبئی :طبیعت خرابی کے بعد داکار سنجے دت ہسپتال منتقل، سانس کی شکایت ہونے کے بعد اداکار کو ممبئی کے لیلیٰ وتی ہسپتال لے جایا گیا، کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود طبیعت کی بہتری تک انہیں آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے عظیم اداکار سنجے دت کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے سنجے دت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔اداکار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔
میری کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ جبکہ ہسپتال میں بہترین ڈاکٹرز اور نرسوں کی زیر نگرانی ہوں۔ سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک سے دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس چلے جائیں گے۔