صوفیائے کرام نے ہمیشہ آپسی بھائی چارہ کا درس دیا: سید شادان شکوہ 

کانپور۔۴نومبر (پرےس رلےز) آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ شہرکانپور یونٹ کی ایک اہم میٹنگ سید شادان شکوہ (صدر AIUMBیوپی) کی صدارت میں ہوئی۔ میٹنگ میں بورڈ کے کانپور کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس موقع پرالحاج آل رسول احمد(نگراں AIMUBلکھنو¿)نے کہا کہ آل انڈیا علماءو مشائخ بورڈ سنی صوفی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور بورڈ کا مقصد اہل سنت و جماعت کو اس کا حق دلانا ہے اور اس کی ہر لحاظ سے مدد کرنا ہے۔یہ تنظیم سنیوں، صوفیوں کے حقوق کے لئے لڑائی لڑتا رہے گا مزید انہوں نے کہا کہ عوام کو بورڈ کی مہم سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ممبرسازی پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے۔مولانا مدثر مصباحی(MQIنائب صدرکانپور)نے دورحاضر کے اہم مسائل پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بورڈ ہمیشہ ملک اورسماج کے ترقی کی بات کرکے وطن سے محبت کی انوکھی مثال قائم کی ہے آج جبکہ قوم مسلم غیرضروری مسائل میں الجھ کر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز نہیں کرپارہی ہے ایسی حالت میں ضروری تھا کہ بورڈ صوفیائے کرام کی تعلیمات کے مطابق ان کی اصلاح کے لئے لائحہ عمل تیارطے کرے اور معاشرے میں اخلاقی، تبلیغی اور تعلیمی کی مہم بھی شروع کرے۔سید شادان شکوہ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ بلاتفریق مذہب و ملت خدمت خلق اور آپسی بھائی چارہ کا درس دیا ہے صوفیائے کرام کی انہی تعلیمات کو عام کرنا اور سنی صوفی مسلمانوں میں حب وطنی اور آپسی بھائی چارہ کے جذبے کو بیدار کرنا اور ان کے حقوق کی حصولیابی کے لئے جدوجہد کرنا ہی بورڈ کا نصب العین رہا ہے اس لئے بورڈ سے جڑیں اور دوسروں کو بھی جوڑیں۔میٹنگ کا اختتام ملک و ملت کی خوشحالی کی دعا ءپر ہوا۔اس موقع پرغلام محمد، نعیم چشتی ازہری، مولانا ابرار حبیبی، قاری شفیق اللہ چشتی، حافظ وجہہ القمر، محمد فیصل، محمد نواب قادری صاحبان وغیرہ موجود رہے۔
Leave a comment