صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ صدیوں تک تین براعظموں اور سات مختلف مواسم پر حکمرانی کرنے والی تہذیب کا مالک ہونا ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار 739 ویں سوغت ار طغرل غازی کی یاد میں منعقد خانہ بدوش فیسٹیول کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سن 1071 میں ملازگرت کی فتح سے اناطولیہ کی سرزمین میں داخ ہونے والے چھوٹے سے قبیلے سے ایک عالمی ریاست کا روپ اختیار کرنے والی مملکت کی بنیاد رکھنے والے ار طغرل غازی اور اس کے بیٹے عثمان غازی دونں کے لیے کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سپاہیوں کے سردار ار طغرل غازی کی بہادر، دانشمدی اور دور اندیشی کی ٹھوس بنیادوں پر ہماری قدیم تہذیب کے عروج میں ایک بہت بڑا حصہ ہے جو ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ ار طغرل غازی کی نصحیتوں پر عمل درآمد کرنے والے ان کے صاحبزادے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنی والی سلطنتِ عثمانیہ کے منتظمین نے جہا ں جہاں بھی قدم رکھا وہاں مساوات، عدل و انصاف، رواداری پر مشتمل نظام کو فروغ دیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے عظیم الشان ماضی اور روایات کے نمائندوں کی حیثیت سے آباؤ اجداد کے ورثے پر بنےاس خطے اناطولیہ کو اپنے مادرِ وطن کی حیثیت سے ہمیشہ تحفظ فراہم کرتے رہیں گے ، اس ملک کو مزید ترقی اور مضبوط بنائیں گے اور امن و خوشحالی قائم کریں گے۔میں آباؤ اجداد کے ورثے پر بنے اس ملک کو مزید ترقی اور مضبوط بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سوغت میں منعقدہ ار طغرل غازی خانہ بدوش فیسٹیول، ماضی سے حال اور مستقبل تک ایک پُل کا کردار ادا کرے گا۔صدر ایردوان نے کہا کہ “اس موقع پر ، مجھے سلطان آلپ ارسلان سے ار طغرل غازی تک ۔ سلطان محمد فاتح سے لے کر غازی مصطفیٰ کمال تک اس سرزمین پر اپنی مہر ثبت کرنے والے ہمارے آباو اجداد اور آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی بھر پور کوششیں کرنے والے ہمارے ہیروز کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں اور ترک ہم وطنوں کو دلی جذبات سے سلام پیش کرتا ہوں۔