صحافی اشون اگھور طویل علالت کے بعد فوت ہوگئے۔
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر کے سینئر صحافی و محب وطن اشون اگھور طویل علالت کے بعد جمعہ کو فوت ہوگئے۔ ان کی عمر 50 سال تھی، پسماندگان میں ایک بزرگ ماں، بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات بروز ہفتہ 17 فروری کو ادا کی جائے گی۔ صبح تھانے کے شمشان بھومی میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو آخری درشن کے لیے صبح 8.30 سے 10 بجے تک تھانے ویسٹ میں واقع ان کے گھر تلسی دھام سوسائٹی میں رکھا جائے گیا۔ ممبئی اور تھانے میں انگریزی روزنامے کے صحافی اشون اگھور نے ماضی میں اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا تھا۔ اشون ایک ماہر ماحولیات بھی تھے۔ جگر کی بیماری کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ دنوں سے تھانے کے جوپیٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم بدقسمتی سے علاج کے دوران جمعہ کی دوپہر ان کی موت واقع ہوگئی۔ اشون کے موت سے تھانے کی صحافت میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ تھانے شہر جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور تھانے ڈسٹرکٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اشون اگھور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
