رانچی۔کورونا وائرس کو لے کر راہل گاندھی کے ذریعہ دیے گئے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزام میں ریپبلک ٹی وی کے ہیڈ اور اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف چھتیس گڑھ میں کئی معاملے درج کیے گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق ریاست کے 12 اضلاع میں ارنب کے خلاف منگل کے روز شکایتیں درج کرائی گئیں۔ ان شکایتوں میں ارنب گوسوامی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔