صحافیوں پر حملے پرتین سال قید کی سزا اور جرمانہ ہوگا

ممبئی: 5مارچ( ورق تازہ نیوز) صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے مدنظر اخبار کے صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ایک آرڈیننس کو حکومت مہاراشٹر نے جمعہ کو یکم مارچ 2019 کو منظور کرلیا ۔

آرڈیننس کو ریاستی اسمبلی میں منظور کیے بغیر جاری کردیا گیا ہے اس کے قانون بن جانے کے بعد صحافیوں پر حملے کرنے والے ملزم کو 3 سال قید کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس قانون کا مسودہ سال 2017 میں تیار کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے حکومت نے جاری نہیں کیا تھا لیکن اب اپریل مئی 2019 میں ہونے والے لوک سبھا چناو¿ سے قبل اس آرڈیننس کی اجراء صحافیوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے صحافیوں کا ایک عرصے سے مطالبہ تھا کہ خبریں اور ادارے اورمضامین لکھنے پر کچھ اشرار ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے ۔مذکورہ آرڈیننس حکومت نے جمعہ کے دن کابینی اجلاس میں منظور کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading