شیرِ پنجاب شاہی امام حضرت مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:4/اکتوبر(پریس ریلیز): شیرِ پنجاب شاہی امام حضرت مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم ایک روزہ ناندیڑ تشریف لارہے ہے اس ضمن میں آپ کی تشریف آوری پر دو اہم پروگرامات منعقد ہونے جارہے ہے پہلا پروگرام بعنوان "ملک کے موجودہ حالات میں علماء کرام کی ذمہ داریاں” براے حضراتِ علماء کرام ،ائمہ عظام ودانشورانِ قوم وملت خصوصی اجلاس 5 اکتوبر2025 بروز اتوار صبح 10 بجے تا 12بجے مسجد عابدین نئی آبادی ناندیڑ۔ دوسرا پروگرام عظیم الشان جلسہ عام بعنوان "قومی یکجہتی وتحفظ ختمِ نبوت کانفرنس” 5اکتوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب حیدرگارڈن ناندیڑ۔

لہذا حضراتِ علماء کرام وائمہ عظام ودانشورانِ قوم وملت سے گذارش ہے کہ خصوصی اجلاس میں مسجد عابدین نئی آبادی ناندیڑ میں صبح 10 بجے تا 12 بجے ضرور تشریف لاے اور اسی طرح مسلمانانِ ناندیڑ اطراف واکناف سے گذارش ہے کہ 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار بعد نماز مغرب حیدر گارڈن ناندیڑ میں اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت فرماے اورشاہی امام پنجاب حضرت مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم سے استفادہ حاصل فرمائیں ۔

اس طرح کی اطلاع و اپیل جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب (صدر مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ )،مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی (جنرل سیکریٹری مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ)وجمیع اراکین وذمہ داران نے کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading