شہر وضلع میں موسلادھارطوفانی بارش‘ناندیڑ میں درخت ٹوٹ گیا

ناندیڑ:9جون۔ (ورق تازہ نیوز)موسم برسات کاآغاز ہوئے دو دن ہوگئے ہیںاورکل درمیانی شب ناندیڑشہر وضلع بھر میں طوفانی بارش ہوئی اور تیزہوائیں بھی چلیں۔جس کی وجہہ سے گرودوارہ چوراہے کے آگے تاراسنہہ مارکیٹ کے سامنے مین روڈ پر ایک درخت ٹوٹ گیا اورسڑک پرگرا ۔جس کی وجہہ سے آج صبح کافی دیر تک یہاںپرٹرافک بند رہی ۔

کیونکہ درخت پوری طرح سڑک کے درمیان گرا تھا ۔کل رات دو بجے کے بعد شہر میں طوفانی بار ش شروع ہوئی جس کے بعد بیشتر علاقوں کی بجلی سپلائی گُل رہی ۔ کچھ علاقوں میں سپلائی بحال ہوئی لیکن بعد علاقوں میںصبح پانچ بجے کے بعد بجلی بحال ہوئی۔البتہ صبح چھ بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔مانسون کی آمد کے بعد کل نصف شب اطمینان بخش بارش ہوئی ۔ ویسے آج دن بھر بارش کی وجہہ سے گرمی محسوس ہوتی رہی ۔مگر رات گیارہ بجے کے بعد شہر میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ۔

کل رات کی طوفانی بارش سے شہر کی بیشتر سڑکیں جھیل میںتبدیل ہوئی تھیں۔اگر یہی بارش دن کے اوقات میںہوتی تو شہریان کویقینا کافی دقتوںکاسامنا کرنا پڑسکتاتھا ۔رات کی بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیاتھا۔جو ہرسال ہی ہوتا ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج رپورٹ دی کہ ریاست مہاراشٹر کے ممبئی‘تھانے ‘پال گھر‘رتناگیری ‘سندھ درگ علاقوں میں طوفانی بارش ہوگی اسلئے ان علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔اسلئے امکان ہے کہ آئندہ تین دنوں تک مراٹھواڑہ میںبھی بارش ہوگی۔