شوہر نے 71 بھیڑوں کے عوض بیوی کو کیا اس کے عاشق کے حوالہ!

گورکھپور: اتر پردیش کے گورکھپور میں ایک خاتون کی قیمت 71 بھیڑیں لگائی گئی ہیں۔ دراصل ایک شخص کی طرف سے ایک شادی شدہ خاتون کو لے کر فرار ہو جانے کے معاوضہ کے طور پر اس کے شوہر کو 71 بھیڑیں ادا کرنے کو کہا گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پپرائچ میں ایک پنچائت نے ایک شخص کو اس کی معشوقہ کے شوہر کو بطور معاوضہ 71 بھیڑیں دینے کا فرمان سنایا۔

یہ معاملہ 22 جولائی کو اس وقت شروع ہوا جب ایک شادی شدہ خاتون اور اس کا عاشق ایک ساتھ فرار ہو گئے۔ جب اس معاملہ میں مداخلت کی گئی تو خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ ہی رہے گی۔ حالانکہ اس معاملہ کو نمٹانا کوئی آسان کام نہیں تھا اور کچھ دن بعد ہی دنوں لوگوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔

ایسے حالات میں پنچایت بلائی گئی اور کہا گیا کہ وہ اپنی معشوقہ کے شوہر کو معاضہ دے اور تعلقات کو جاری رکھے، نہیں تو تعلقات کو یہیں ختم کر دے۔ اس پر عاشق نے اپنی معشوقہ کا انتخاب کر لیا۔ اس کے بعد پنچایت نے اس شخص کو فرمان سنایا کہ وہ اپنی 142 بھیڑوں کے جھنڈ میں سے 71 بھیڑیں اپنی معشوقہ کے شوہر کو سونپ دے۔

دریں اثنا، معاملہ نے ایک مرتبہ پھر سے اس وقت طول پکڑ لیا جب عاشق کے باپ نے پنچایت کے فیصلہ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے بھیڑوں کے جھنڈ کو واپس مانگا۔

یہاں تک کہ اس معاملہ کی تھانہ میں شکایت بھی کر دی گئی اور بلا شرط اپنی بھیڑوں کو واپس مانگا گیا۔ اتنا ہی نہیں عاشق کے والد نے خاتون کے شوہر پر بھیڑیں چوری کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ حالانکہ خاتون اپنے فیصلہ پر قائم ہے اور یہ معاملہ اب پولس میں چلا گیا ہے۔

کھورابار کی ایچ او امبیکا بھاردواج نے کہا کہ ہم شکایت کنندہ کے رابطہ میمں ہیں اور پولس تمام فریقین سے بات کر کے معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading