ناگپور:20۔اگست(ورق تازہ نیوز) شیو سینا سے الگ ہونے والے گروپ کے ایم ایل اے اور شندے حکومت کے وزیر عبدالستار نے جمعہ کی صبح کانگریس لیڈر اور سابق وزیر توانائی نتن راوت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اگرچہ یہ خیر سگالی دورہ بتایا جا رہا ہے
لیکن موجودہ غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں ساتھی سابق وزراء کی ملاقات سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے۔کابینہ میں توسیع کے بعد شندے گروپ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کچھ ایم ایل اے اس لیے ناخوش ہیں کہ وہ وزیر نہیں بن سکے، اور کچھ اس لیے ناخوش ہیں کہ انہیں وزارتی عہدے ملنے کے بعد اچھا شعبہ نہیں ملا۔ ستار بھی محکمہ زراعت سے مطمئن نہیں ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پندرہ سے بیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔