شندے کا ریاست میں ‘آپریشن ٹائیگر’، ٹھاکرے کے 6 ایم پی ٹوٹنے والے، امیت شاہ کا گرین سگنل

ممبئی:23/ جنوری (ورق تازہ نیوز)ڈھائی سال پہلے شیوسینا میں پھوٹ پڑنے کے بعد شندے گروپ مہایوتی میں شامل ہو گیا تھا۔ ایکناتھ شندے کے ساتھ تقریباً 40 ایم ایل اے اور 12 ایم پی نے ادھو ٹھاکرے کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ تعداد کی طاقت پر ایکناتھ شندے کو تیر کمان کا نشان اور پارٹی ملی،

اب پل کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ جانے کے بعد ٹھاکرے گروپ کو دوبارہ ایک بار پھر دھچکا لگنے کی خصوصی معلومات سامنے آئی ہے۔

ٹھاکرے گروپ کے چھ ایم پی ایکناتھ شندے کے گروپ میں شامل ہونے کی معلومات ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعہ کو مہاراشٹر کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے گرین سگنل کے بعد ٹھاکرے گروپ کے چھ ایم پی شیوسینا شندے گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اس پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں قانونی مشورہ لینے کے بعد ہی یہ ایم پی شندے گروپ میں جا سکیں گے، ایسی بھی معلومات ہیں۔ ان چھ ایم پی میں سے پانچ ایم پی دیہی علاقوں سے ہیں جبکہ ایک ایم پی ممبئی سے ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading