
پونے: ۔ 23/جنوری ۔(ورق تازہ نیوز دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ایک ماہ بعد ہونے والے ہیں۔ اس دوران، اپنے بچوں کو امتحان کے لئے جاتے وقت والدین امتحانی مراکز پر بھیڑ جمع کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اور عملے کی بھی کافی ہلچل دیکھنے کو ملتی ہے۔
دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے پس منظر میں ریاستی تعلیمی بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی مراکز پر اسکول کے طلباء، اساتذہ اور عملے کی علیحدگی کا فیصلہ تعلیمی بورڈ نے کیا ہے۔ جس امتحانی مراکز پر اسکول کے طلباء ہوں گے، وہاں اسکول کے اساتذہ اور عملے کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔
دیگر اسکولوں کے مراکز کے ڈائریکٹروں سمیت نگران عملے اور دیگر عملے کی تقرری کی جائے، ایسے احکام مہاراشٹر ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے دیے ہیں۔