تھانے کے مسائل پر شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی میونسپل کمشنر سے ملاقات شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی

تھانے کے مسائل پر شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی میونسپل کمشنر سے ملاقات
شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی

تھانے (آفتاب شیخ)
شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی کے ایک وفد نے تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ سے ملاقات کرکے شہر کے سنگین مسائل ان کے سامنے رکھے۔ وفد نے کچرے کے ڈھیروں، پانی کی قلت، غریب خواتین اور معذور افراد کو سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم رکھنے، سکیورٹی کے ناقص نظام، غیر مجاز تعمیرات، کلسٹر اسکیم کی تاخیر، کرایے کے مکانات کے بحران، ٹریفک کی بدانتظامی، بند سروس روڈز اور پچھلے ڈھائی سال کے دوران ہونے والے نقصانات سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی۔

وفد کی قیادت سابق رکن پارلیمنٹ راجن وچارے کر رہے تھے، جبکہ نریش منیرا، ضلع پرمکھ کیدار دیگھے اور دیگر شیوسینا عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی شہری بھی شامل تھے۔

کمشنر راؤ نے وفد کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی اور شہریوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کا وعدہ کیا۔ تاہم، شیو سینا نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

اس ملاقات کو تھانے میں سرکاری بدانتظامیوں کو اجاگر کرنے اور مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا ایک مؤثر قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading