شروتی ہاسن کی بوائے فرینڈ مائیکل کورسل سے دوریاں

شروتی ہاسن کی بوائے فرینڈ مائیکل کورسل سے دوریاں

اداکارہ شروتی ہاسن اور ان کے بوائے فرینڈ مائیکل کورسل کافی عرصہ سے ایک ساتھ ہیں لیکن اب دونوں کی راہیں جدا ہوگئی ہیں۔ دونوں کے پیار کی شروعات سال 2016 میں ہوئی تھی۔ دونوں کو ساتھ میں لاس اینجلس میں شروتی کی سالگرہ مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا لیکن اچانک یہ پیار سے بھرا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ پچھلے ماہ مائیکل نے شروتی کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیاپر پوسٹ کی تھی اور انہیں گرل فرینڈ لکھا تھا لیکن اب دونوں کے بریک اپ کی خبریں زوروں پر ہے۔ ایک خبر کے مطابق دونوں نے تقریباً ایک ماہ پہلے ہی آپسی مفاہمت سے اپنے راستے الگ کرلئے ہیں۔ ان کے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading