ممبئی:17نومبر ۔(ایجنسیز)عامر خان اور امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ساتھ فلم ’ٹھگس ا?ف ہندوستان‘میں کام کیا ہے،جو باکس ا?فس پر امید کے مطابق کمائی نہیں کرسکی۔ فلم کو بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔عامر اور امیتابھ کا سوشل میڈیا پر مزاق بھی اڑایاجارہا ہے۔ایسے میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مجھے یہ باتیں بہت پریشان کرتی ہیں۔ایک فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی۔ ہم میں سے کسی نے بھی کبھی یہ دعوی نہیں کیا ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بہترین فلم بناتے ہیں۔ امیتابھ بچن اور عامر خان ایسے اداکار ہین جوسنیما میں مسلسل اچھا کام کرکے اسے فروغ دے رہے ہیں۔شاہ رخ نے کہا،”امیتابھ اور عامر بہترین فلموں دے کر ہندی سنیما میں جو تعاون دے رہے ہیں وہ قابل ذکر ہے۔ لیکن اگر ان کی ایک فلم لوگوں کی پسند پر کھری نہیں اترتی تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہوں نے اب تک سنیما کو جو دیا ہے اسے فراموش کردیا جائے۔دونوں ہی بہترین فن کار ہیں اور وہ پھر سے کچھ زبردست لے کر واپسی کریں گے لیکن لوگوں کو اس طرح کا ردعمل نہیں دینا چاہئے۔دونوں ہی بہترین اداکار ہیں اورانہوں نے نئی نسل کے درمیان اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔