ناندیڑ:(حامداظہر) ملک کا معروف و مشہور تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کرناٹک کا 12 سالہ مجرب و کامیاب پروگرام ” حفظ القرآن پلس ” کے زود أثر اچھے نتائج کو دیکھتے ہوئے شاہین گروپ کے چیئرمین جناب ڈاکٹر عبد القدیر صاحب نے ملک کے دانشوران اور اکابرین علماء کرام
کے مفید مشورے سے اس پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے حفاظ و حافظات کے ساتھ ساتھ علماء و عالمات، تعلیم منقطع کرنے والے بچے بچیاں اور یتیم بچے بچیوں کو بھی شامل کرتے ہوئے اس پروگرام کو مدرسہ پلس پروگرام میں تبدیل کرکے ملکی سطح پر ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں مدرسہ پلس پروگرام کے سینٹرس قائم کئے ہیں ،
جس کا طریقۂ کار یہ ہے کہ حافظ، حافظہ، عالم، عالمہ، تعلیم منقطع کرنے والے اور یتیم بچے بچیوں کا تعلیمی جائزہ لے کر مفت داخلہ لیتے ہیں اور ڈیڑھ سال یعنی 18 مہینے میں انکی تعلیمی بنیاد کو مضبوط کرکے این، آئی، او، ایس (NIOS) سے اردو میڈیم سے دسویں پاس کراتے ہیں اور اس کے بعد گیارہویں، بارہویں پاس کراکر NEET, JEE, جیسے دوسرے مسابقاتی امتحانات کی تیاری کروا کر عصری تعلیم سے آراستہ کرکے سرکاری و غیر سرکاری بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوکر خدمت خلق کے قابل بناتے ہیں،
اسی اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کا یہ معروف و مشہور، محبوب و قدیم ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ناندیڑ کو بھی سینٹر بنایا گیا ہے، تاکہ اس علاقے کے علماء و حفاظ بھی عصری علوم سے آراستہ و پیراستہ ہوکروقت کی آواز پر لبیک کہہ سکے اور خدمت خلق کا ذریعہ بن سکے.
لہٰذا ناندیڑ ضلع کے 13 سے 18 سال کے خواہشمند حفاظ و علماء کرام سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وقت مقررہ 5 مئی سے پہلے پہلے شاہین کے ویبسائٹ WWW.Shaheengroup.org پر یا دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر سینٹر پر پہنچ کر اپنا رجسٹریشن کروالیں، مزید معلومات کے لئے دئے گئے نمبر پر رابطہ کریں، 8450920395