لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آ ج کے دن سال 1996 میں اپنے کیریئرکی سب سے تیزترین سنچری بنائی تھی، جس کے 22 سال مکمل ہ.واضح رہے کہ آج کے دن 1996 میں شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پرتیزترین سنچری اس وقت کی ورلڈ چمپئنزٹیم سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائی جوکہ اب تک کی تیسری تیز ترین ونڈے انٹرنیشنل سنچری ہے جبکہ یہ پہلی تیزترین سنچری ہے، جوکسی ایشین بلے باز کی جانب سے بنائی گئی۔
ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ نیروبی میں شاندار دن کو22 سال گزرگئے۔ آج بھی وہ اننگ یاد ہے اوروہ لمحہ جس نے میری زندگی بدل دی۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اٴْن تمام سالوں میں آپ کی محبت اور حمایت کا بے حد شکریہ.آئی سی سی نے بھی اسی حوالے سے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے ایک ٹوئٹ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ 40 گیند، 6 چوکے، 11 چھکے، 102 رن۔ آج کے دن 1996 میں بوم بوم آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز بنائے، یہ اس وقت ونڈے انٹرنیشنل کی تیزترین سنچری تھی۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 4 اکتوبر 1996میں سری لنکا کےخلاف 37 گیندوں پرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے تھے، ان کا یہ ریکارڈ پہلے یکم جنوری 2014 کونیوزی لینڈ کے ’کورے اینڈرسن‘ اورپھرفروری 2015 میں جنوبی افریقہ کے’ اے بی ڈی ویلیئرس نے توڑا، تاہم ایشیا سےاب تک کوئی کھلاڑی ان کا یہ ریکارڈ نہیں توڑسکے