روڑکی:(ایجنسیز)اتراکھنڈ کے روڑکی میں ایک دلہن نے فیملی کے7 ممبران کوکھانے میں نشیلی اشیاء کھلا کر لوٹ کی واردات کوانجام دیا اورموقع سے فرارہوگئی۔ نشیلی اشیاء کھانے کے بعد سبھی کی حالت خراب لگی۔ پڑوسیوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر سبھی لوگوں کوپڑوسیوں کی مدد سےاسپتال میں داخل کرایا۔
فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اورملزم خاتون کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔حادثہ ضلع کے کوتوالی علاقہ کے موہن پورہ کا ہے، جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے اپنے ہی رشتہ داروں کونشیلی اشیاء کھلا دیا اورگھرسے لاکھوں روپئے کے سازوسامان لےکرموقع سے فرارہوگئی۔ اطلاعات کےمطابق سہارنپورکے رہنے والے ایک نوجوان نے 6 دن پہلے ایک خاتون سے شادی کی تھی۔ وہیں نوجوان خاتون کولےکراپنے رشتہ داروں کے یہاں موہن پورہ پہنچا تھا.
لیکن لٹیری دلہن نے فیملی کے سبھی ممبران کونشیلی اشیاءکھلا دیا، جس سے ان کی طبعیت بگڑگئی۔ اس دوران لٹیری دلہن نے گھرمیں رکھے سازوسامان پرہاتھ صاف کر ڈالا۔طبیعت خراب ہونے کے بعد پڑوسیوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کودی۔ پولیس نے فوراً موقع پرپہنچ کرمقامی لوگوں کی مدد سے سبھی کواسپتال میں داخل کرایا، جہاں سبھی کا علاج چل رہا ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہےکہ معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاورملزم خاتون کی تلاش مسلسل کی جارہی ہے۔