سی اے اے احتجاج: بی جے پی ترجمان سنبت پاترا کی بوکھلاہٹ، شاہین باغ کوکہا ‘توہین باغ’

نئی دہلی: سیاسی لیڈران وقت بوقت متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں، لیکن بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا اکثر وبیشتر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب انہوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاج کے لئے پورے ملک میں آئیڈیل بن چکے جامعہ نگر کے شاہین باغ علاقے سے متعلق بیان بازی کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شاہین باغ کو ‘توہین باغ’ کہہ دیا ہے۔

دراصل معاملہ کچھ یوں ہےکہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاج کے دوران جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں آسام کو ہندوستان سے الگ کرنےکی بات کررہا ہے۔ اسی ویڈیو کو سنبت پاترا نے ٹوئٹرپرشیئر کرکے شاہین باغ کا بتایا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے اس ویڈیو کو شاہین باغ کا بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں ہندوستان کے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

حالانکہ نیوز 18 اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

وہیں آسام کے وزیر ہیمنت بسو شرما نےکہا کہ شاہین باغ کے احتجاجی مظاہرہ کے اہم کنوینر شرجیل امام کے اس ملک مخالف بیان پرحکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف معاملہ درج کرانےکا فیصلہ لیا ہے۔ دراصل جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ بی جے پی ترجمان سنبت پاترا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراض کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس موضوع پر پریس کانفرنس کرکےکہا ہےکہ احتجاج کی جگہ شاہین باغ نہیں، بلکہ دشاہین باغ (بے سمت باغ) ہے، توہین باغ ہے۔(بہ شکریہ نیوز۱۸ اردو)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading