سینئر صحافی عابد انور کو’آفتاب صحافت‘ ایوارڈ

نئی دہلی: ملک کی معروف نیوز ایجنسی اور دنیا کی پہلی اردو نیوز ایجنسی یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا اردود سروس (یو این آئی اردو سروس) کے سینئر صحافی اور کالم نگار عابد انور کو ان کی صحافتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں آل انڈیا تنظیم علماء حق نے ’آفتاب صحافت‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ کل انہیں تنظیم کی جانب سے منعقدہ’کل ہند تعلیمی کنونشن‘ میں سرکردہ شخصیات کے ہاتھوں دیا گیا۔عابد انور کو 2016میں بہار اردو اکیڈمی (حکومت بہار)نے صحافت میں نمایاں خدمات کے لئے ’غلام سرور‘ ایوارڈ پیش کیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading