ناندیڑ:ائیرپورٹ پولس نے اندرون دوگھنٹہ تین لٹیروں کوگرفتار کرلیا

ناندیڑ:18جنوری(ورق تازہ نیوز)ائیرپورٹ پولس اسٹیشن حدودایک شخص کومارکرلوٹ مار کرنے کے بعد اندرون دو گھنٹہ ائیرپورٹ پولس نے ڈکیتوں کو گرفتاربھی کرلیا ہے ۔آج تینوں ملزمین کوفرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ پروین کلکرنی نے دویوم کی پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا۔شری رام نگر ہنگولی ناکہ کے ساکن اور پیشہ سے باورچی منوج جگدیش ویاس کی شکایت کے مطابق 16 جنوری کوشب ساڑھے نو بجے وہ اپنا کام ختم کرنے کے بعد وٹھل انا کی دوکان میں دیسی شراب پینے جارہاتھا کہ گیٹ کے پاس ایک شخص نے اسے روک کر اپنے پاس بلوایااورسگریٹ طلب کی مگر اسکے پاس سگریٹ نہیں تھی.

اسلئے انکار کردیا اسی وقت عقب سے کسی نے اسکے سرپر مارا جس کے بعد وہ نیچے گرااور لاتوںسے مار اپیٹا ۔اسکے بعد فریادی کے جیب سے نقد دو ہزار روپے اورایک ہزار روپے کاموبائل فون بھی چھین لیا ۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 14/21دفعہ 392‘34کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔اس معاملے کی تفتیش اے پی آئی آنلداس کررہے تھے۔ پی آئی انیرودھ کاکڑے کی رہنمائی میں پولس ٹیم کے ملازمین اے پی آئی ‘وی ڈی جادھو ‘ملازمین گائیکواڑ‘داراسنگھ راٹھوڑوغیرہ نے اندرون دو گھنٹہ تفتیش کرکے عقیل سعدل شیخ 21سال ساکن درویش نگر‘انیل عرف انیا رنگ راو بھانڈولے 23سال ساکن گاندھی نگر ور صاحب راو عرف سائبو بابو23سال ساکن درویش نگر کوگرفتار کیاگیا ۔انکی تحویل سے لٹاہوا موبائیل ضبط کیاگی۔آج 18جنوری کوتینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا ۔جج پروین کلکرنی نے تینوں کو دو یوم کی پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading