سیمی کے ملزمان کو 7 سال قید کی سزا

بھوپال، 22 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی اے سی جے ایم عدالت نے آج سیمی ( اسٹوڈنٹ آف اسلامک موومنٹ آف انڈیا) کے تین ملزمان کو 7 سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پرکاش ڈامور کی طرف سے سنائی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ 2009 ئ میں نرسنگھ گڑھ، ضلع راج گڑھ میں ہوا تھا۔ جس کے تحت نرسنگھ گڑھ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سیمی کے جنگجو قمر الدین ناگوری عرف عبداللہ، حافظ حسین عرف عدنان اور صفدر ناگوری کو ممنوعہ سیمی تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ تینوں ہی ملزمان نرسنگھ گڑھ میں اپنی حقیقی شناخت چھپا کر اور اپنا حلیہ بدل کر رہ رہے تھے۔ پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران ملزمان کے پاس سے سیمی کی مہر لگی ہوئی کتابیں اور دیگر اشتعال انگیز دستاویزات برآمد ہوئے تھے۔ ملزمان سیمی تنظیم کی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو کر انہیں آگے بڑھانے میں تعاون کر رہے تھے۔ پولس کو ان کے اصلی نام اور شناخت چھاپے کے دوران ضبط کئے گئے شناخت کارڈ اور تصویر سے ہوئی تھی۔ پولس نے تینوں ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمی ایکٹ ایکٹ اور شناخت چھپا کر غدار ی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت میں فرد جرم پیش کیا تھا۔ سیمی کے معاملات بھوپال علاقے میں ہونے سے پورے معاملے کی سماعت اے سی جے ایم پرکاش ڈامور کی عدالت میں ہوئی، جہاں ملزمان کے خلاف جرائم کے ثبوت پائے جانے پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading