سپریم کورٹ نے گائے کو قومی جانور قرار دینے کی عرضی پر سماعت سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: 10.اکتوبر۔ سپریم کورٹ نے گائے کو قومی جانور قرار دینے کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ کے موقف کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔

سماعت کے دوران جسٹس سنجے کشن کول نے عرضی گزار کے وکیل سے پوچھا کہ کیا یہ عدالت کا کام ہے؟ اس سے کس کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں؟ جسٹس کول نے کہا کہ آپ ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں، جہاں ہم جرمانہ عائد کرنے پر مجبور ہیں۔

کیونکہ آپ عدالت آئے ہیں ۔ تو کیا قانون ہوا میں اڑا دیں؟ اس پر وکیل نے کہا کہ گائے کا تحفظ حکومت ہند کے لیے اہم ہے۔ حکومت نے تمام معاملات میں کہا ہے کہ گائے کی ہمیشہ حفاظت کی جانی چاہیے۔

حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ ہم گائے سے سب کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس درخواست کی سماعت نہیں کرے گی۔ اس کے بعد درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading