بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں بالآخر وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی۔ کرونا کی وجہ سے کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ سے فی الحال راحت مل گئی ہے۔ اسپیکر نے مدھیہ پردیش اسمبلی کو 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
اسمبلی میں گورنر لال جی ٹنڈن کے خطاب کے آغاز میں ہی ہنگامہ شروع ہو گیا تھا۔ بی جے پی کی طرف سے نروتم مشرا نے گورنر سے کہا کہ جو حکومت اقلیت میں ہے، کیا گورنر اسی حکومت کی تعریف کے قصیدے پڑھنے آئے ہیں؟ اس کے باوجود لال جی ٹنڈن بولتے رہے۔ پھر گورنر نے ایک منٹ سے بھی کم میں اپنے خطاب کو ختم کر دیا۔ انہوں نے آخر میں یہ کہا کہ ارکان اسمبلی مدھیہ پردیش کے وقار کا تحفظ کریں اور آئینی کے ضوابط پر عمل کریں۔