سوڈان : سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھ دی . تفصیلات کے مطابق سوڈان دہشتگردوں کے سرپرست ممالک سے اخراج اور 3 ارب ڈالر امریکی امداد کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو گیا .
اس سلسلے میں سوڈان کے عبوری حکمران کونسل کے سربراہ جنر عبدالفتاح البرہان اور سول نمائندے عرب امارات اور امریکا سے مذاکرات کے لیے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دو شرائط رکھ دیں ہیں.
پہلی سوڈان کو دہشگردوں کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالا جائے اور دوسران امریکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 ارب ڈالر کی معاشی امداد دے تاہم دہشتگردوں کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکلنے کے لیے سوڈان دہشگرد حملوں میں مارے گئے امریکی شہریوں کو 300 ملین ڈالر ہرجانہ دے گا. اس کے ساتھ ساتھ سوڈان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے اگلے تین سال تک عرب امارات اور امریکا سے مالی امداد بھی چاہتا ہے.