سوچھ بھارت مشن ہے یا ایم پیز کیلئے تصویر کشی کا موقع؟

سوچھ بھارت مشن ہے یا ایم پیز کیلئے تصویر کشی کا موقع؟

بی جے پی ایم پی ہیما مالینی پارلیمنٹ کے احاطے میں جھاڑو پکڑ کر صفائی کی ’ناکام‘ کوشش کرتی ہوئیں۔ ہفتہ کو اُن کے ہمراہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھی ’سوچھ بھارت مشن‘ میں حصہ لیتے ہوئے۔ اس کا ایک ویڈیو جب آن لائن وائرل ہوا تو سوشل میڈیا والوں نے خوب مذاق اُڑایا۔ بعض نے کہا کہ ہیما مالینی نے زندگی میں کبھی جھاڑو سے صفائی نہیں کی ہوگی جس کا ثبوت اُن کا جھاڑو پکڑنے کے طریقہ ہے۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کا مذاق بنا دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کا احاطہ سب سے صاف ستھرے مقامات میں سے ہوتا ہے جہاں ایم پیز کا علامتی صفائی کرنا تصویر کشی کے موقع کے سواء کچھ نہیں!

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading