ناسک: 20 ڈسمبر:(نامہ نگار) ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے سوشل میڈیا پر زیر گشت تمام تر ٹائم ٹیبل جعلی ہیں اور انکا بورڈ کے آفیشل ٹائم ٹیبل سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا طلباء اس ٹائم ٹیبل سے استفادہ نہ کریں بلکہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ
https://mahahsscboard.maharashtra.gov.in
سے اسکا اصل نظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) داؤنلوڈ کرلیں اس طرح کی اطلاع عامر ایوبی سر(بیسٹ کوچنگ کلاسیس مالیگاؤں) نے فراہم کی، یاد رہیکہ 21 فروری 2019 سے بارہویں اور یکم مارچ 2019 سے دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کا آغاز ہوگا