بھوپال ۔20۔دسمبر ۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ بھوپال میں سی ایم ہاوس میں شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہاں واپس آنے میں پانچ سال بھی پورے نہ لگیں۔ در اصل، شیوراج سنگھ چوہان سی ایم ہاوس میں بدھنی اسمبلی حلقہ سے پہنچے لوگوں کو خطاب کر رہے تھے۔ تبھی انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے یہاں آنے میں پانچ سال پورے بھی نہ لگیں۔بتا دیں کہ کمل ناتھ کی کانگریس حکومت بی ایس پی۔ ایس پی اور آزاد ارکان اسمبلی کے بھروسے بنی ہے۔ آزاد وہ ارکان اسمبلی ہیں جو کانگریس سے ناراض چل رہے تھے۔ ایسے میں اگر آزاد ارکان اسمبلی اپنی حمایت واپس لیتے ہیں تو حکومت پر خطرہ منڈلا سکتا ہے۔