ممبئی:بالی ووڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت کا تنازع سے گہرا ناطہ ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی راکھی ساونت اپنے ہر پوسٹ سے کافی سرخیاں حاصل کرتی رہتی ہیں۔ اب راکھی کے نئے سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی شادی پر سوالات کھڑے کردئے ہیں۔ راکھی مسلسل غمزدہ اور روتے ہوئے ویڈیوز بنا کر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر رہی ہیں۔
ہمیشہ بولڈ اور بنداس رہنے والی راکھی ساونت بلیک اینڈ وہائٹ ویڈیو شیئر کررہی ہیں۔ راکھی کی ویڈیو میں مکیش کمار کی آواز میں گانا چل رہا ہے۔ ابھی تم کو میری ضرورت نہیں ، بہت چاہنے والے مل جائیں گے۔ وہیں سوشل میڈیا پر لوگوں نے راکھی کی ان ویڈیوز کو دیکھ کر پوچھنا شروع کردیا ہے کہ کیا ان کا اپنے شوہر رتیش سے طلاق ہوگیا ہے۔ یا راکھی کے شوہر رتیش نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔بتادیں کہ 28 جولائی کو راکھی ساونت نے ممبئی میں خفیہ طور پر شادی کر لی تھی۔ پہلے اس خفیہ شادی کو راکھی نے برائیڈل فوٹو شوٹ بتایا تھا ، لیکن بعد میں این آر آئی بزنس مین سے شادی کرنے کا انکشاف کرکے سبھی کو چونکا دیا تھا۔