راجستھان کے جودھ پور میں ایک خاندان اپنی بیٹی کی شادی کرنے پاکستان سے آیا ہے۔ دلہن کے خاندان کے مطابق، ان کے زیادہ تر خاندان کے افراد کی شادیاں بھارت میں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں ان کی ذات میں سب لوگ ان کے ہی گوتر (قبائلی گروہ) کے ہیں،
اس لیے انہیں شادی کے لیے بھارت آنا پڑتا ہے۔ بدھ کے روز بارات جیسلمیر سے دلہن کو لینے جودھ پور پہنچے گی۔ دلہن کا نام مینا سوڈھا ہے اور ان کے والد کا نام گنپت سنگھ سوڈھا ہے، جبکہ ان کی ماں کا نام ڈمپل بھاٹی ہے۔
دلھن کے والد گنپت سنگھ سوڈھا نے بتایا کہ پاکستان میں ان کے گوتر کے سبھی لوگ ہوتے ہیں اور اس وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی شادی وہاں نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا، "پاکستان میں ایک ہی گوتر میں شادی نہیں کی جا سکتی، اس لیے ہمیں ویزا لے کر بھارت آنا پڑتا ہے اور یہیں شادی کرنی ہوتی ہے۔”