ناندیڑ:26 مارچ(ورق تازہ نیوز)سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے ناندیڑحلقہ لوک سبھا کے نامزد امیدوار جناب عبدالصمدسیٹھ کی آج دوپہر بارہ بجے دیگلور ناکہ تا ڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر مجسمہ تک شاندار ریالی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے ۔
اس ریالی کی رہنمائی سماج وادی پارٹی مہاراشٹر پردیش کارگزار صدرجناب سید معین نے کی ۔واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اس مرتبہ سارے ملک میں متحد ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے جس کی وجہہ سے دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار تشویش میں ہے کیونکہ انھیں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے ۔


