سلطنت آصفیہ کے دور کے دستاویزات کا ترجمہ کرنے پر ڈاکٹر خلیل صدیقی کو ضلع کلکٹر لاتور کی جانب سے توصیف نامہ

لاتور:21.اکتوبر۔( ورقِ تازہ نیوز) دو سو سالہ قدیم دستاویز جو سلطنت آصفیہ کہ حکم نامے ہیں۔ اور جنہیں منتخب نام سے جانا جاتا ہے. ضلع کلیکٹر آفس میں ایک ہزار سے زائد ایسے دستاویز ہیں.. لاتور ضلع سمیت مراٹھوارے کے ضلع دفتر میں محفوظ رکھے گئے ہیں.

عدلیہ میں زمینات سے متعلق کئی معاملات زیر تصفیہ ہیں جو زیادہ تر انہیں دستاویزات کی بنیاد پر داخل کیے گئے ہیں.. لہذا ان حکم نامے کا علاقائی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں خصوصی camp منعقد کیے گئے تھے. جس میں لاتور ضلع کلیکٹر کی جانب سے خصوصی camp میں ڈاکٹر محمد خلیل صدیقی کو مدعو کیا گیا اور انہی کی نگرانی میں ضلع لاتور میں اساتذہ کا خصوصی camp لیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد اہم دستاویزات کا علاقائی زبان میں ترجمہ کیا گیا.

یاد رہے کہ یہ دستاویز تقریباً دو سو سالہ قدیم ہیں اور بہت بوسیدہ بھی ہو کے ہیں. اس اہم اور ذمہ داری سے پر کام کی تکمیل پر ضلع کلیکٹر کی جانب سے ڈاکٹر خلیل صدیقی کو توصیف نامہ پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا. ڈاکٹر خلیل صدیقی مراٹھواڑہ کی اہم علمی و ادبی شخصیت ہیں جن کی اب تک بائیس کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں ۔

ماہنامہ تعلیمی سفر اور سہ ماہی کے مدیر اور عظیم ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج اوسہ کے سپروائزر. محمد خلیل صدیقی, ریاستی, نصابی کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں. اور راجستھان یونیورسٹی و عثمانیہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے ریسرچ گائیڈ بھی ہیں. ڈاکٹر خلیل صدیقی کو ضلع کلیکٹر کی جانب. توصیف نامہ پیش کیے جانے پر احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔