یمن میں سعودی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون ہلاک

ریاض:یمن کی کمشنری مہرہ میں سعودی ہیلی کاپٹر گر گیا جس کے باعث پائلٹ اور معاون شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ آج جمعہ صبح8بجکر20منٹ پر اتحادی افواج کے تحت فرائض انجام دینے والا سعودی بری افواج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا۔ اس کے باعث پائلٹ اور اس کا معاون موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ یمن کی کمشنری مہرہ میں پیش آیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading