
شاہ سلمان کو پتے کی سوش کی تکلیف پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کی غرض سے ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف ہوئی جس کے بعد پیر کی صبح کو انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔