سعودی عرب نے تیل پلانٹوں پر حملے کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی ماہرین کو دی دعوت

دوحہ: سعودی عرب نے حال ہی میں آرامكو تیل تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں شمولیت کے لئے بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے ماہرین کو دعوت دی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’تفتیش جاری ہے اور زمینی حقائق کو قریب سے پرکھنے اور تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ہم نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ماہرین کو دعوت دی ہے‘‘۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت اور واضح موقف اپنانے کی بھی اپیل کی ہے۔

قابل غور ہے کہ ہفتہ کو سعودی عرب کی دو پٹرولیم کمپنیوں میں ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب دراصل حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں یمن کو فضائی حدود میں مدد مہیا کرا رہا ہے جس کے سبب سمجھا جا رہا تھا کی یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے۔ امریکی حکام نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی لیکن ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading