سعودی عرب میں پہلی لیڈی ‘ٹوریسٹ گائیڈ’ کو لائسنس جاری!

ریاض،۳۰؍دسمبر(پی ایس آئی)

سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں رہ نمائی کے لیے اب تک مردوں کا غلبہ رہا ہے مگر مملکت میں پہلی بار ایک خاتون کو "ٹوریسٹ”گائیڈ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حنان بنجر سعودی عرب کی پہلی لیڈی ٹوریسٹ گائیڈ کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔حنان بنجر کو یہ لائسنس جاری کرنے سے قبل جنرل ٹوررزم اتھارٹی اورقومی ثقافتی مرکز کے زیراہتمام متعدد کورسز کرائے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف عرب ممالک میں حجاج کرام کے طواف اور دیگر امور کی رہ نمائی کیلیے کام کرنیوالے اداروں کے تعاون سے بھی انہیں رہ نمائی بہم پہنچائی گئی۔ اس دوران حنان بنجر کو سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی رہ نمائی بالخصوص مکہ معظمہ کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کے بارے فیلڈ پروگرامات کی مدد سے انہیں سیاحت کی گائیڈ کے طورپرتعینات کیا گیا۔

حنان بنجر نے ‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاحت کے شعبے میں اپنے شوہر کے توسط سے آئی۔ میرے شوہر بیرون ملک طواف اور حج کیامور کی رہ نمائی فراہم کرتے ہیں اور انہوں نے پانچ سال ملائیشیا میں گذارے۔ اس دوران میں نے بھی شوہر کے ہمراہ بعض سیاحتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ وہ ہمیشہ سیاحت کے لیڈی گائیڈ کے لائسنس کے حصول کی ترغیب دیتے رہے۔ انہوں نے بیرون ملک مختلف ٹوررزم تنظیموں کے ساتھ کورسز کرائے۔ مجھے تاریخی، سیاحتی اور تہذیبی اہمیت کے حامل مقامات کے دوروں اور لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں حنان نے کہا کہ سعودی عرب میں سیاحت کی رہ نمائی کے کئی پروگرامات اور ادارے لائسنس جاری کرتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کی رہ نمائی کے لیے کسی بھی خاتون گائیڈ کو خطے کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا علم ہونا چاہیے۔

اماراتی ولی عہد کا حاکم دبئی کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین

دبئی،۳۰؍دسمبر
(پی ایس آئی)
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے امارات کے نائب صدراور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی ولی عہد محمد بن زاید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئٹر’ پرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘میرے بھائی، دوست اور معلم ومربی محمد بن راشد کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو 50 سال ہوچکے ہیں۔میں انہیں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اہالیان امارات کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آپ نے اپنی قوم کے ساتھ مربوط روابط قائم رکھے۔ ملک کی تعمیر وترقی اور کامیابیوں میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading