سری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر تین گرجا گھروں اور تین مختلف ہوٹلوں میں بم دھماکوں کے بعد کم از کم 207 افراد ہلاک اور 400 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پورے ملک میں شام چھ سے صبح چھ بجے تک کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کم از کم آٹھ بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اس بات کے بھی خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
کوچھیکاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

ابھی تک کسی نے بھی ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم حکام کے مطابق سات افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے‘
سری لنکا کے وزیرِ دفاع روان وجے وردنے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ’ہر اس انتہا پسند گروپ کے خلاف تمام ضروری کارروائی کریں گے جو ہمارے ملک میں کام کر رہا ہے۔
’ہم ان کے پیچھے جائیں گے چاہے وہ جس بھی مذہبی انتہا پسندی کے پیروکار ہیں.
کومبنگ آپریشن کے دوران 3 پولس اہکار ہلاک
آج دھماکوں کے بعد سری لنکا اسپیشل پولس فورس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پھر ایک بم. دھماکہ ہوا جس میں 3 پولس افسر ہلاک ہوگئے.
سوشل میڈیا بند‘
دریں اثنا سری لنکا کی حکومت نے ملک میں زیادہ تر سوشل میڈیا سروسز کو عبوری طور بند کر دیا ہے اگرچہ بی بی سی کو سری لنکا میں موجود لوگوں کی طرف سے کافی سوشل میڈیا پیغامات ملے ہیں۔

دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات
کولمبو کے کارڈینل آرک بشپ میلکم رنجیت نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ‘افواہ پر نہ جائيں’ بلکہ ‘صبر کے ساتھ انتظار کریں اور امن و صلح کے لیے کام کریں۔’
Strongly condemn the horrific blasts in Sri Lanka. There is no place for such barbarism in our region. India stands in solidarity with the people of Sri Lanka. My thoughts are with the bereaved families and prayers with the injured.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) April 21, 2019
Strongly condemn the horrific terrorist attack in Sri Lanka on Easter Sunday resulting in precious lives lost & hundreds injured. My profound condolences go to our Sri Lankan brethren. Pakistan stands in complete solidarity with Sri Lanka in their hour of grief.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2019
بی بی سی اور سی این این کے انپٹ کے ساتھ